البیک بروسٹ اب پاکستان میں

البیک بروسٹ سعودی عرب کی ایک منفرد پہچان ہے۔ دنیا بھر سے لوگ سعودی عرب آتے ہیں اور تقریبا ہر وزٹر البیک بروسٹ ضرور کھاتا ہے۔ اور جب کوئی ایک دفعہ اس ریستورانٹ کا ذائقہ چکھ لے پھر وہ میکڈونلڈ اور کے ایف سی وغیرہ کو بھول جاتا ہے۔فاسٹ فوڈ انڈسٹری میں البیک کی دوسری فوڈ چین سے منفرد ہونے کی بڑی وجہ اس کی کم قیمت اور زبردست ذائقہ ہے۔اسی لئے سعودی عرب کے اندر اور باہر بہت سی کمپنیاں البیک کو کاپی کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کوئی بھی کمپنی البیک جیسا ٹیسٹ پیدا نہیں کر سکی۔

چند دن پہلے کسی کام کی غرض سے اوکاڑہ جانا ہوا۔جیسے ہی اوکاڑہ کے کچہری بازار میں داخل ہوا تو سامنے ایک بینر دیکھا جس کے اوپر البیک بروسٹ لکھا ہوا تھا ۔پاس جاکر دیکھا تو ہو بہو البیک کا لوگو اور البیک کا نام لکھا تھا۔اب اس میں ایک بات تو طے ہے ریسٹورنٹ کبھی بھی البیک جیسا بروسٹ تیار نہیں کر سکتا لیکن دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی البیک بروسٹ کس حد تک سعودی البیک بروسٹ جیسا ذائقہ پیدا کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔وقت کم ہونے کی وجہ سے میں اس شاپ میں نہیں جا سکا لیکن میرا اپنے قارئین سے وعدہ ہے کہ جلد ہی آپکو پاکستانی البیک بروسٹ لے کے چلیں گے اور وہاں کے ذائقے اور صفائی کے نظام کا آنکھوں دیکھا حال آپ سے شئیر کریں گے ۔ یہ البیک بروست صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ہے۔ اس البیک بروست کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں جن میں آپ اس کا مکمل پتہ دیکھ سکتے ہیں۔
اگر یہ تحریر آپ کو پسند آئی ہے تو میں ضرور شئیر کریں۔ شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں