دولہا کو شادی کا انوکھا تحفہ – دیکھ کر دولہے کے پسینے چھوٹ گئے

جمبو ٹپس (نیوز ڈیسک) یوں تو ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ شادی پر دیا جانے والا تحفہ باقی تحائف سے منفرد ہو لیکن ایک سعودی نے اپنے تحفے کو منفرد بنانے کی تو حد ہی کردی۔

ایک سعودی دولہے کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب اس نے دیکھا کہ اس کے دوستوں نے اسے تحفے میں ایک سانپ دیا ہے۔ یوٹیوب کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ایک دوست نے دلہا کو سانپ دیا اور اس کے گلے میں ڈالا تو سب ہنسنے لگے۔ جب دولہا کے گلے میں سا نپ ڈالا گیا تو شاید اسے یہ احساس نہیں تھا کہ اس کے گلے میں سانپ ڈالا گیا ہے پھر جیسے ہی سانپ کو پکڑ کر دلہا کی آنکھوں کے سامنے کیا گیا تو اس نے فوراً سانپ کو اپنے جسم سے گرا دیا یہ منظر دیکھ کر سب حاضرین ہنسنے لگے۔
ویڈیو نیچے دی گئی ہے آپ بھی دیکھ سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں