شہد کے 6 زبردست فوائد

شہد کے بے شمار فوائد ہیں ہیں اور آپ میں سے اکثر لوگ بہت سے فائدوں سے آگاہ ہوں گے لیکن اپنی اس پوسٹ میں ہم آپ کو کچھ ایسے فائدوں کے بارے میں بتائیں گے جو شاید آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔

1. باڈی واش کرنا
شہد آپ کی خشک جلد کی نمی بحال اور بیکٹریا کو ختم کرتا ہے جو کیل مہاسوں یا جسمانی بو کا باعث بنتے ہیں۔ اس کو باڈی واش کے طور پر استعمال کرنے کے لیے دو چائے کے چمچ شہد کو ایک چائے کے چمچ زیتون کے تیل میں ملا کر استعمال کریں۔

2 – جسم کو طاقت دینا
یہ پانی کی کمی کو دور کرتا ہے ۔ جسم میں مناسب نمی بنی رہے تو وہ توانا اور تندرست رہتا ہے ۔ سارا دن چاق و چوبند رہنے کے لیے صبح اٹھ کے شہد کا پانی پینا مفید ہے ۔ جو لوگ دن بھر میں سست اور جھومتے رہتے ہوں وہ شہد کے پانی کو ضرور اپنی غذا کا حصہ بنائیں ۔

3 – قوت مدافعت
شہد طاقت کا خزانہ ہے ۔ اس سے جسم کو بیماریوں اور جراثیموں سے لڑنے کی طاقت حاصل ہوتی ہے ۔ شہد کا پانی جراثیم اور بیکٹیریا کے خلاف کسی اینٹی بائیو ٹک کی طرح کام کرتا ہے ۔ بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے شہد کا پانی باقائدگی سے پئیں

4 – جلے ہوئے زخموں کو ٹھیک کرنا
ایک تحقیق کے مطابق جلنے کے زخم شہد سے زیادہ تیزی سے ٹھیک ہوتے ہیں اور ان میں سوجن بھی کم ہوتی ہے۔

5 – نظام ہضم کے لیے بہترین غذا
عموماًنظام ہضم میں خرابی معدے میں پیدا ہونے والی تیزابیت کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ معدے کے انفیکشن یا قبض وغیر ہ کی وجہ سے بھی ہاضمہ خراب ہوسکتا ہے ۔ ان تمام صورتحال کے لیے شہد کا پانی بے حد فائدے مند اور کارآمد ہے ۔

6 – وزن کم کرنے کے لیے
وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اگر صبح اٹھ کر ایک گلاس گرم پانی میں شہد ڈال کر پئیں تو ان کا وزن تیزی کے ساتھ کم ہو گا اور اس سے صحت کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ۔ عموماًڈائٹنگ کرنے والوں کو شہد کے ساتھ لیمبو کے چند قطرے بھی ڈالنے کے لیے کہا جاتا ہے جو اس سیال کی افادیت میں مزید اضافہ کردیتا ہے ۔ اس سے جسم کا کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور چربی گھل جاتی ہے ۔ ساتھ ہی جسم کو توانائی بھی حاصل ہوتی ہے۔ بہترین نتائج کے لیے شہد کے پانی کو صبح نہار منہ اور رات سونے سے پہلے لیا جا سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں