کیا آپ جانتے ہیں کہ مزارات سے حکومت کو کتنا پیسہ حاصل ہو رہا ہے

لاہور (جمبوٹپس نیوز ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ مزارات سے حکومت کو کتنا پیسہ حاصل ہو رہا ہے اگر آپ نہیں جانتے تو یہ رپورٹ پڑھ کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔محکمہ اوقاف نے ایک رپورٹ جاری کی ہے اور اس رپورٹ میں بتایا ہے کہ پنجاب کے آٹھ بڑے مزارات جو محکمہ اوقاف کے ماتحت ہے ان کی آمدنی میں گذشتہ برسوں کی نسبت غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ مزار بہاوالدین زکریہ کی آمدن کا 20لاکھ، مزار پیر مکی کی 19لاکھ، مزار میاں میر محمد کی تین لاکھ، مزار مادھو لال پیر 3 لاکھ اور مزار بی بی پاک دامن 20 لاکھ بڑھا ہے۔ سب سے زیادہ آمدن میں اضافہ حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ المعروف داتا دربار پر ہوا ہے وہاں سالانہ آمدن ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہوئی ہے۔
تاہم محکمہ نے ٹوٹل حاصل ہونے والی آمدنی کے متعلق نہیں بتایا محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ وہ بڑے مزارات کے کیش بکس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا از سر نو جائزہ لے رہے ہیں اور اب اس تمام آمدنی کی ہفتہ وار رپورٹ مرتب کی جائے گی تاکہ ان مزارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کو شفاف طریقے سے استعمال میں لایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں