تحریک انصاف کی ایک اور خاتون رکن نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (جمبو ٹپس نیوز ڈیسک) خبر ہے کہ نا زبلوچ اور عائشہ گلالئی کے بعد تحریک انصاف کی ایک اور مرکزی رہنما نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس بات کی تصدیق بھی کی جاچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائلہ ملک پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم رہنما ہے حالیہ دنوں میں ناز بلوچ اور عائشہ گلالئی کے واقعات میں پارٹی مواقف میں سختی اور بدتمیزی کی وجہ سے عائلہ ملک نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔عائلہ ملک سمیرا ملک کی چھوٹی بہن ہیں اور سمیرا ملک نون لیگ میں شامل ہیں سمیرا ملک میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی بہن عائلہ ملک نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایلا ملک کی پارٹی قیادت سے دوری بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ عائلہ ملک کب پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتی ہے۔
یہاں آپ کو اس بات کی وضاحت دینا ضروری ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کی اہم خواتین رہنما نے پارٹی چھوڑ دیا دونوں حواتین کا خیال ہے پاکستان تحریک انصاف میں خواتین کی عزت نہیں ہے اس لیے وہ اس پارٹی میں نہیں رہ سکتی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں اور بھی خواتین رہنما کے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کے واقعات سامنے آسکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں