Saudi girl kidnap her fiance

جدہ (سعودی گزٹ) اغوا دنیا کا ایک سنگین مسئلہ ہے دنیا میں اغوا مختلف وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے بعض اوقات یہ ذاتی دشمنی کی بنا پر اور بعض اوقات پیسے حاصل کرنے کی غرض سے کسی کو اغوا کرکے تاوان مانگا جاتا ہے لیکن جدہ کے علاقے بنی مالک کے پولیس سٹیشن نے اغواء کی ایک انوکھی اور دلچسپ خبر ظاہر کر دی پولیس کے مطابق ایک سعودی عورت نے اپنی شادی سے محض دو دن قبل اپنے منگیتر کو اغوا کروا دیا۔ پولیس اور عوام بھی حیران ہے کیا وجہ تھی کہ اس عورت نے ایسا سنگین قدم اٹھایا ۔ واقعے کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ 


بنی مالک پولیس اسٹیشن کو ایک شکایت درج کروائی گئی ایک 48 سالہ شخص گھر سے غائب ہے پولیس نے واقعے کی تفتیش کی اور مطلوبہ شخص کو جلد ہی بازیاب کروالیا اور پھر اُس شخص نے وہ معلومات بتائیں کرنے والا حیران ہو گیا۔ اس کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر میں داخل ہو رہا تھا کہ دو پولیس آفیسرز نے مجھے آکر پکڑ لیا میرے پاس 20 ہزار ریال تھے جو انہوں نے چھین لیے اس کے بعد وہ مجھے گاڑی میں بٹھاکر ایک ویران جگہ پر لے گئے اور میرے ہاتھ باندھ دیے اسکے بعد انہوں نے مجھ پر تشدد کیا مجھے گالیاں دی اور میرے کپڑے اتار کر ویڈیو بھی بناتے رہے اس کے بعد وہ مجھے گاڑی میں بٹھاکر المندق پولیس اسٹیشن کے قریب چھوڑ گئے اور کہا کہ تم پولیس کو مطلوب ہو۔یہ غریب آدمی یہی سمجھتا رہا کہ وہ واقعی پولیس کو مطلوب ہے اسی لیےلئے وہ المندق پولیس اسٹیشن پہنچا اور وہاں جاکر اپنے ساتھ پیش آنے والا سارا واقعہ بتایا اور پوچھا کہ وہ کیوں مطلوب ہے ۔ پولیس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب انہوں نے دیکھا تھی یہ بندہ تو کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں انہوں نے فوراً اس پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا جو اس کے گھر کے قریب تھا وہ اسے پتہ چلا کہ اس بندے کے اغوا کی رپورٹ درج کروائی گئی ہے۔
پولیس نے جلد ہی کاروائی کرکے اغوا کرنے والے مجرموں کو پکڑ لیا اوران سے دورانِ تفتیش یہ پتہ چلا کہ انہیں ایسا کرنے کو لڑکے کی منگیتر نے کہا ہے جب پولیس نے لڑکی کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ اس نے ایسا اس لئے کیا ہے کیوں کہ وہ اس لڑکے سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لہٰذا اس نے اپنے ایک دوست سے رابط کرکے یہ سارا ڈرامہ رچایا اور اپنے ہی منگیتر کو اغوا کروا دیا پولیس نے لڑکی اور اس کی معاونت کرنے والی ایک اور عورت کو گرفتار کرکے ایک شہری کو اغوا کرنے اور ذہنی اذیت پہنچانے کے جرم میں جیل
منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں