An Indian insult The Holy Kaba

خانہ کعبہ مسلمانوں کی سب سے مقدس ترین جگہ ہے۔دیکھنے کے تو یہ چار دیواری اور کالا کپڑا نظر آتا ہے لیکن مسلمانوں کے دل میں اس کی اتنی قدر عزت ہے کہ وہ اس کے لیے اپنی جان بھی دے سکتے ہیں۔اور اس کی توہین کرنے والے کو مسلمان کبھی معاف نہیں کرسکتے ۔ایسا ہی ایک واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں لوگوں نے انڈین شہری کو بیت اللہ کی توہین کرنے پر خوب مارا اور پھر اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔

ترجمان ریاض پولیس کرنل فواز ال میمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کے 40سالہ ہندوستانیشہری پونم شنکر سعودی عرب میں زراعت کے محکمے میں انجینئر کے طور پر کام کرتا ہے اور اس نے گزشتہ دنوں فوٹوشاب کی ہوئی ایک تصویر فیس بک پر اپ لوڈ کی اس تصویر میں بیت اللہ کی توہین کی گئی تھی تصویر میں دکھایا گیا کہ ہندوؤں کا بھگوان خانہ کعبہ پر بیٹھا ہوا ہے کرنل مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پونم شنکر کے اس عمل سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اسی لئے مسلمانوں نے اسے پکڑ کر مارا اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا ۔
سعودی عرب میں سائبر لاء کے حوالے سے بہت سخت قانون ہے سعودی ایجنسیاں پونم شنکر کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پونم شنکر کو اپنے جرم کی سخت سزا ملے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں