Saudi Jawazat Starts Heavy Fines and Jail To Illegal Expatriate

لاہور ( جمبو ٹپس نیوز ڈیسک ) جیسا کہ اب سب کو معلوم ہے سعودی عرب میں ایمنسٹی سکیم 2017، 25 جولائی کو ختم ہو چکی ہے اور اس کے بعد جوازات محکمے کے اعلیٰ افسر نے یہ اعلان کیا تھا کہ اب سعودی حکومت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کرے گی اور اب اس اعلان پر عملدرآمد شروع کر دیاگیا ہے اور اس کا ثبوت‫ آپ تصاویر کی صورت بھی دیکھ سکتے ہیں


محمد وقاص ملک کا تعلق پاکستان سے ہے محمد وقاص ملک میں ایمنسٹی سکیم 2017 میں پاکستان جانے کے لئے اپلائی کیا تھا لیکن تک جوازات نے کہا تھا کہ آپ کا کام ابھی باقی ہے آپ ابھی نہیں جاسکتے۔ 25 جولائی کو شاہی مہلت ختم ہونے کے بعد ہیں وقاص کا اقامہ ختم ہوگیا اور مدینہ منورہ میں پولیس چیکنگ کے دوران پولیس نے وقاص کو گرفتار کرلیا کیوں کہ وقاص کا اقامہ ایکسپائر ہو چکا تھا وقاص کو چند دن مدینہ منورہ میں رکھنے کے بعد مکہ کے قریب شمیسی جیل میں منتقل کردیا گیا اور سزا کے طور پر 10000 ریال اور جیل سنائی گئی پولیس والوں کا کہنا ہے کہ اگر محمد وقاص میں 10000 ریال جرمانہ ادا نہ کیا تو اسے 6 ماہ کی قید ہوگی ۔ محمد وقاص اس وقت شمیسی میں بہت پریشان ہے اور اس کے پاس جرمانہ ادا کرنے کی رقم نہیں ہے۔
یہاں آپ کو ایک بات بتانا بہت ضروری ہے کہ شمسی جیل میں رہنا بہت مشکل کام ہے یہاں پر وہ قیدی رکھے جاتے ہیں جن کو ملک سے ڈی پورٹ کیا جانا ہو ۔اس جیل میں تو ایک دن رہنا بھی کسی عذاب سے کم نہیں ہم محمد وقاص کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک اس کی رہائی کے اسباب پیدا فرمائے اور اس کے ساتھ میری باقی تمام تارکینِ وطن سے گزارش ہے اگر آپ کسی غیر قانونی طریقے سے کام کر رہے ہیں تو اسے بند کردیں کیونکہ اب جوازات بہت سختی کر رہی ہے اور بھاری جرمانے کر رہی ہے

نوٹ : پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کیجئے تاکہ لوگ محتاط ہوجائیں اور کسی مشکل میں پہنسنے سے بچ جائیں

To watch the video on YouTube of this news please Click Here .

Saudi Jawazat Starts Heavy Fines and Jail To Illegal Expatriate” ایک تبصرہ

  1. Asalam alikum bhai muja saudia main 9 months ho gy hain 5 months main ny kafeel sy contct krta rha lkn na us ny kam dea na hakama bnwa k dea to main ny maktab amal main case kr dea phr us k bad us ny hakama bnwa k apny pas rkh lea or ab kam ka khta hai mere sth kam kro lkn main ab kharuj py jna chahta hun 4 mnth case ko ho kafeel tarek py ata be ni ab 8 din phly us ny Haroob dy dea ab aap batain main kya karun
    Xcinguler@gmail.com
    Mere id
    M waitng ur answer

اپنا تبصرہ بھیجیں