Malala Yousafzai Got Admission In Oxford University

 لندن نیوز – خبر ہے  کہ ملالہ یوسف زئی کو  آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے . یہ بات انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں بتائی ہے ملالہ کا کہنا ہے کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں سیاست ،فلسفہ اور معاشیات کے مضامین پڑے گی . دلچسپ بات یہ ہے 19  سالہ ملالہ یوسف زئی آکسفورڈ یونیورسٹی میں وہ مضامین پڑھنے جا رہی ہیں جو اس سے پہلے دنیا کے کی کامیاب لوگوں نے پڑھے . ان میں سے ایک سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں . محترمہ نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی میں سیاست، فلسفہ اور معاشیات کے مضمون پڑھے . ملالہ کے اعلان کے بعد ٹوئٹر صارفین کی ایک بڑی تعداد میں ملالہ کو مبارکباد دینا شروع کردی ایک ٹوئٹر صارف نے کہاکہ قسمت کا کھیل دیکھئے کہ چند سال قبل ملالہ کو لڑکیوں کی تعلیم کی خاطر جدوجہد کرنے پر گولی مار دی گئی اور آج ملالہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ان کے دل میں ملالہ کے لیے بہت عزت ہے ایک اور صارف نے اپنے خیالات کا اظہار یو کیا کہ یہ یونیورسٹی کی خوش قسمتی ہے کہ اس نے ملالہ کو داخلہ دیا اور یہ یونیورسٹی کے لئے بڑی اعزاز کی بات ہے ایک اور صارف نے ملالہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‫آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں